Book - حدیث 4929

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْحُكْمِ فِي الْمُخَنَّثِينَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا مُخَنَّثٌ، وَهُوَ يَقُولُ لِعَبْدِ اللَّهِ أَخِيهَا-: إِنْ يَفْتَحِ اللَّهُ الطَّائِفَ غَدًا دَلَلْتُكَ عَلَى امْرَأَةٍ, تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ، وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: الْمَرْأَةُ كَانَ لَهَا أَرْبَعُ عُكَنٍ فِي بَطْنِهَا.

ترجمہ Book - حدیث 4929

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ہیجڑوں سے متعلق احکام و مسائل ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے اور دیکھا کہ ان کے ہاں ایک ہیجڑا ہے اور وہ ان ( ام سلمہ ؓا ) کے بھائی عبداللہ سے کہہ رہا ہے کہ اگر کل اﷲ تمہیں طائف فتح کرا دے تو میں تمہیں ایک عورت کے متعلق بتاؤں گا جو چار سے آتی اور آٹھ سے لوٹتی ہے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” انہیں اپنے گھروں سے نکال دو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس کا مطلب یہ تھا کہ عورت کے پیٹ پر ( فربہ اندام ہونے کی وجہ سے ) چار بل پڑتے ہیں ۔ ( عورت کے پیٹ پر سامنے کی جانب سے چار بل اور جب پشت پھیرے تو پہلوؤں کی جانب سے یہی بل چار چار ہو کر آٹھ بن جاتے ہیں تو عرب میں عورت کا اس انداز سے فربہ اندام ہونا حسن سمجھا جاتا ہے ۔ )
تشریح : فسادی مزاج افراد کو گھروں میں آنے جانے کا موقع دینا معاشرے میں فساد بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ اس لیئے اپنے گھروں کو ان سے پاک صاف رکھنا ضروری ہے۔ تو موجودہ دور کے ریڈیو، ٹی وی ، وی سی آر ، ڈش ، کیبل، نیز عریاں تصاویر والے رسالے اخبارات رسالے سبھی اسی ضمن میں آتے ہیں اور فی الواقع ان چیزوں کے نا گفتہ بہ اثرات بھی ہمارے گھروں اور ماحول میں نمایاں ہیں۔ والی اللہ المشتکی۔ ان سے چھُٹکارا حاصل کرنا واجب ہے۔ باب نمبر 54: گڑیوں سے کھیلنے کا بیان فسادی مزاج افراد کو گھروں میں آنے جانے کا موقع دینا معاشرے میں فساد بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ اس لیئے اپنے گھروں کو ان سے پاک صاف رکھنا ضروری ہے۔ تو موجودہ دور کے ریڈیو، ٹی وی ، وی سی آر ، ڈش ، کیبل، نیز عریاں تصاویر والے رسالے اخبارات رسالے سبھی اسی ضمن میں آتے ہیں اور فی الواقع ان چیزوں کے نا گفتہ بہ اثرات بھی ہمارے گھروں اور ماحول میں نمایاں ہیں۔ والی اللہ المشتکی۔ ان سے چھُٹکارا حاصل کرنا واجب ہے۔ باب نمبر 54: گڑیوں سے کھیلنے کا بیان