Book - حدیث 4923

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ الْغِنَاءِ صحيح الإسناد حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، لَعِبَتِ الْحَبَشَةُ لَقُدُومِهِ فَرَحًا بِذَلِكَ, لَعِبُوا بِحِرَابِهِمْ.

ترجمہ Book - حدیث 4923

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: گانے کا بیان سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو حبشی لوگوں نے آپ ﷺ کی آمد کی خوشی میں اپنے نیزوں کے ساتھ ( جنگی فن کا ) مظاہرہ کیا تھا ۔
تشریح : عید یا دیگر شادمانی کے مواقع پر جنگی کرتبوں وغیرہ کا اظہار کرنا اور اشعار پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کہ شرعی حدود میں ہوں۔ عید یا دیگر شادمانی کے مواقع پر جنگی کرتبوں وغیرہ کا اظہار کرنا اور اشعار پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کہ شرعی حدود میں ہوں۔