Book - حدیث 4918

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ وَالْحِيَاطَةِ حسن حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْوَلِيدِ ابْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ، وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ, يَكُفُّ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4918

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ( مسلمان بھائی کی )خیر خواہی اور حفاظت کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، اس کے مال کا ( نقصان ہوتا ہو تو ) بچاؤ کرتا ہے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی ( عزت کی ) حفاظت کرتا ہے ۔ “
تشریح : مسلمان بھائی کے عیوب کی تشہیر کرنا جائز نہیں البتہ خا موشی کے ساتھ مناسب انداز میں فہمائش ضرور کر دے تاکہ وہ اپنی اصلاح کر لے۔ نیز اس کی حاضری یا غیر حاضری میں ہر طرح سے اس کی خیر خواہی کرنا واجب ہے۔ مسلمان بھائی کے عیوب کی تشہیر کرنا جائز نہیں البتہ خا موشی کے ساتھ مناسب انداز میں فہمائش ضرور کر دے تاکہ وہ اپنی اصلاح کر لے۔ نیز اس کی حاضری یا غیر حاضری میں ہر طرح سے اس کی خیر خواہی کرنا واجب ہے۔