Book - حدیث 4917

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الظَّنِّ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ, فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا<.

ترجمہ Book - حدیث 4917

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ظن اور گمان کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اپنے آپ کو گمان سے بچاؤ ، بلاشبہ گمان سب سے جھوٹی بات ہے ، اور نہ ٹوہ لگاؤ اور نہ جاسوسی کرو ۔ “
تشریح : ظن لا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ظن بمعنی گمان، ظن بمعنی علم و یقین۔ لیکن یہاں طن سےے مراد وہ غلط اور برے گمان ہیں جو کسی سے متعلق دل میں جگہ پا جاتے ہیں اور فی الواقع ان کی کوئی دلیل نہیں ہوتی اور شریعت اس کی تائید نہیں کرتی۔ ظن کی بحث کے لیئے مولانا محمد اسماعیل سلفی ؒ کی کتاب حجیت حدیث ایک اہم اور قابلِ مطالعہ کتاب ہے ۔ ظن لا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ظن بمعنی گمان، ظن بمعنی علم و یقین۔ لیکن یہاں طن سےے مراد وہ غلط اور برے گمان ہیں جو کسی سے متعلق دل میں جگہ پا جاتے ہیں اور فی الواقع ان کی کوئی دلیل نہیں ہوتی اور شریعت اس کی تائید نہیں کرتی۔ ظن کی بحث کے لیئے مولانا محمد اسماعیل سلفی ؒ کی کتاب حجیت حدیث ایک اہم اور قابلِ مطالعہ کتاب ہے ۔