Book - حدیث 4905

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي اللَّعْنِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ نِمْرَانَ يَذْكُرُ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا لَعَنَ شَيْئًا صَعِدَتِ اللَّعْنَةُ إِلَى السَّمَاءِ، فَتُغْلَقُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ دُونَهَا، ثُمَّ تَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ، فَتُغْلَقُ أَبْوَابُهَا دُونَهَا، ثُمَّ تَأْخُذُ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَإِذَا لَمْ تَجِدْ مَسَاغًا رَجَعَتْ إِلَى الَّذِي لُعِنَ، فَإِنْ كَانَ لِذَلِكَ أَهْلًا، وَإِلَّا رَجَعَتْ إِلَى قَائِلِهَا<. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ رَبَاحُ ابْنُ الْوَلِيدِ سَمِعَ مِنْهُ وَذَكَرَ أَنَّ يَحْيَى بْنَ حَسَّانَ وَهِمَ فِيهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4905

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: لعنت کرنے کا بیان سیدنا ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بندہ جب کسی چیز کو لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی جانب چڑھتی ہے تو اس کے آگے آسمان کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ۔ پھر وہ زمین کی طرف اترتی ہے تو اس کے آگے اس کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ۔ پھر وہ دائیں اور بائیں جاتی ہے ۔ اگر کوئی جگہ نہ پائے تو جس پر لعنت کی گئی ہو اس پر واقع ہو جاتی ہے بشرطیکہ وہ چیز اس کی حقدار ہو ورنہ اس کے کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے ۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ مروان بن محمد نے کہا : ( سند میں مذکور راوی ولید بن رباح دراصل ) رباح بن ولید ہے ۔ یحییٰ بن حسان کو اس میں وہم ہوا ہے ۔
تشریح : یہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک ضعیف ہے۔ لیکن معناَ صحیح ہے یعنی لعنت کرنا بہت برا عمل ہے۔ اگر لعنت کردہ چیز اسکی مستحق نہ ہو تو لعنت کرنے والا خود ملعون ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیئے دیکھئے: (الصحیحۃ حدیث 1269) لعنت کے لغوی معنی ہیں اللہ کی رحمت سے دور ہونا ۔ یہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک ضعیف ہے۔ لیکن معناَ صحیح ہے یعنی لعنت کرنا بہت برا عمل ہے۔ اگر لعنت کردہ چیز اسکی مستحق نہ ہو تو لعنت کرنے والا خود ملعون ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیئے دیکھئے: (الصحیحۃ حدیث 1269) لعنت کے لغوی معنی ہیں اللہ کی رحمت سے دور ہونا ۔