كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْمُسْتَبَّانِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >الْمُسْتَبَّانِ, مَا قَالَا, فَعَلَى الْبَادِي مِنْهُمَا، مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ<.
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: گالی گلوچ کرنے والے
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں ، اس کا گناہ ابتداء کرنے والے ہی پر ہے جب تک کہ مظلوم زیادتی نہ کرے ۔“
تشریح :
جو شخص کسی گناہ کا سبب بنے تو مقابل کے گناہ کا وبال بھی ابتدا کرنے والے ہی کے سر ہوتا ہے۔ الا یہ کہ مقابل ذیادتی کر جائے۔
جو شخص کسی گناہ کا سبب بنے تو مقابل کے گناہ کا وبال بھی ابتدا کرنے والے ہی کے سر ہوتا ہے۔ الا یہ کہ مقابل ذیادتی کر جائے۔