Book - حدیث 4892

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَشِيطٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ, يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ دُخَيْنًا- كَاتِبَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ-، قَالَ: كَانَ لَنَا جِيرَانٌ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَنَهَيْتُهُمْ، فَلَمْ يَنْتَهُوا، فَقُلْتُ: لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: إِنَّ جِيرَانَنَا هَؤُلَاءِ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، وَإِنِّي نَهَيْتُهُمْ، فَلَمْ يَنْتَهُوا، فَأَنَا دَاعٍ لَهُمُ الشُّرَطَ! فَقَالَ: دَعْهُمْ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى عُقْبَةَ مَرَّةً أُخْرَى، فَقُلْتُ: إِنَّ جِيرَانَنَا قَدْ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ، وَأَنَا دَاعٍ لَهُمُ الشُّرَطَ! قَالَ: وَيْحَكَ دَعْهُمْ, فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُسْلِمٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ لَيْثٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: لَا تَفْعَلْ, وَلَكِنْ عِظْهُمْ وَتَهَدَّدْهُمْ.

ترجمہ Book - حدیث 4892

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کا بیان جناب دخین جو سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کے سیکرٹری تھے ، نے بیان کیا کہ ہمارے کچھ ہمسائے تھے جو شراب پیتے تھے ۔ میں نے ان کو منع کیا مگر وہ باز نہ آئے ۔ میں نے سیدنا عقبہ سے کہا : ہمارے یہ ہمسائے شراب پیتے ہیں ، میں نے ان کو منع کیا ہے مگر یہ باز نہیں آئے ۔ میں پولیس کو بلاتا ہوں ۔ تو انہوں نے کہا : دفع کر انہیں چھوڑ دے ۔ میں پھر دوبارہ سیدنا عقبہ ؓ کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ ہمارے ان ہمسایوں نے شراب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے اور میں پولیس کو بلاتا ہوں ۔ تو انہوں نے کہا : افسوس تجھ پر ! انہیں چھوڑ دے ۔ بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ۔ اور ( مذکورہ بالا ) حدیث مسلم ( مسلم بن ابراہیم ) کے ہم معنی بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں : ہاشم بن قاسم نے جناب لیث سے اس روایت میں بیان کیا کہ ایسے مت کرو ، بلکہ انہیں نصیحت کرو اور دھمکی دو ۔