Book - حدیث 489

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي الْمَوَاضِعِ الَّتِي لَا تَجُوزُ فِيهَا الصَّلَاةُ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا<.

ترجمہ Book - حدیث 489

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: وہ مقامات جہاں نماز جائز نہیں سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” زمین میرے لیے پاک کرنے والی بنائی گئی ہے اور جائے سجدہ بھی ۔ “
تشریح : یہ امت محمدیہ کی خصوصیت ہے۔کہ ہم بالعموم ہر جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ سوائے چند مخصوص مقامات کے جن کا زکر آگے آرہا ہے۔ جب کہ دیگر امتوں کے لئے پابندی تھی کہ اپنے مخصوص عبادت خانوں میں ہی نماز ادا کریں۔2۔پاک مٹی اور اس کی تمام اجناس سے تیمم جائز ہے۔ یہ امت محمدیہ کی خصوصیت ہے۔کہ ہم بالعموم ہر جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ سوائے چند مخصوص مقامات کے جن کا زکر آگے آرہا ہے۔ جب کہ دیگر امتوں کے لئے پابندی تھی کہ اپنے مخصوص عبادت خانوں میں ہی نماز ادا کریں۔2۔پاک مٹی اور اس کی تمام اجناس سے تیمم جائز ہے۔