Book - حدیث 4889

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ التَّجَسُّسِ صحيح لغيره حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنَا ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، وَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، وَعَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ، وَالْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَأَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ<.

ترجمہ Book - حدیث 4889

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ٹوہ لگانے کا بیان جناب جبیر بن نفیر ، کثیر بن مرہ ، عمرو بن اسود ، سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” امیر ( حاکم وقت ) اگر تہمت اور شبہے کی بنا پر لوگوں کے درپے ہو گا تو ان کو بگاڑ دے گا ۔“
تشریح : حاکمِ وقت کو عفو و درگزر سے کام لینا چاہیئے اور خوردہ گیری سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ البتہ حدود کے نفاذ میں اسے کسی قسم کی رو رعائت نہیں کرنی چاہیئے۔ حاکمِ وقت کو عفو و درگزر سے کام لینا چاہیئے اور خوردہ گیری سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ البتہ حدود کے نفاذ میں اسے کسی قسم کی رو رعائت نہیں کرنی چاہیئے۔