Book - حدیث 4885

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ مَنْ لَيْسَتْ لَهُ غِيبَةٌ ضعيف بزيادة ف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجُشَمِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا جُنْدُبٌ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ عَقَلَهَا، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى رَاحِلَتَهُ، فَأَطْلَقَهَا، ثُمَّ رَكِبَ، ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ! أَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى مَا قَالَ قَالُوا بَلَى؟!<.

ترجمہ Book - حدیث 4885

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ایسے لوگ جن کی برائی کرنا غیبت شمار نہیں ہوتا سیدنا جندب ( جندب بن عبداللہ بجلی ؓ ) سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آیا ، اس نے اپنی سواری بٹھائی ، اس کا گھٹنا باندھا پھر مسجد کے اندر آ گیا اور رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا تو وہ اپنی سواری کے پاس آیا ، اسے کھولا ، اس پر سوار ہوا پھر اونچی آواز میں بولا : اے اللہ ! مجھ پر رحم کر اور محمد ( ﷺ ) پر رحم کر ، اور ہماری اس رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کر ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم کیا سمجھتے ہو یہ زیادہ جاہل ہے یا اس کا اونٹ ۔ کیا تم نے سنا نہیں جو وہ کہہ رہا ہے ؟ “ صحابہ نے کہا : کیوں نہیں ۔
تشریح : اس روایت کا پہلا حصہ (اللھم ار حمنی۔۔۔۔۔) اے اللہ مجھ پر رحم کر اور حضرت محمد( ﷺ) پر رحم کر اور ہماری اس رحمت میں کسی کو شریک نہ کر صحیح ہے جو پہلے حدیث نمبر: 380 میں گزر چکا ہے جبکہ دوسرا حصہ صحیح نہیں ہے۔ بہر حال بطور نصیحت و عبرت جاہلوں کی جاہلیت کا ذکر جائز ہے۔ اس روایت کا پہلا حصہ (اللھم ار حمنی۔۔۔۔۔) اے اللہ مجھ پر رحم کر اور حضرت محمد( ﷺ) پر رحم کر اور ہماری اس رحمت میں کسی کو شریک نہ کر صحیح ہے جو پہلے حدیث نمبر: 380 میں گزر چکا ہے جبکہ دوسرا حصہ صحیح نہیں ہے۔ بہر حال بطور نصیحت و عبرت جاہلوں کی جاہلیت کا ذکر جائز ہے۔