Book - حدیث 4882

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْغِيبَةِ صحیح حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ, مَالُهُ، وَعِرْضُهُ، وَدَمُهُ، حَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ<.

ترجمہ Book - حدیث 4882

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غیبت کے احکام و مسائل سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ایک مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کا مال ، عزت اور خون حرام ہے ۔ بندے کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے ۔“
تشریح : جہاں مسلمان بھائی کی دوسروں کے ہاں بدگوئی کرنا یا توہین کرنا یا اسکا مال مار لینا حرام ہے، وہاں اپنے جی میں اسے حقیر جاننا بھی بہت بڑا گناہ ہے۔ جہاں مسلمان بھائی کی دوسروں کے ہاں بدگوئی کرنا یا توہین کرنا یا اسکا مال مار لینا حرام ہے، وہاں اپنے جی میں اسے حقیر جاننا بھی بہت بڑا گناہ ہے۔