Book - حدیث 4881

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْغِيبَةِ صحیح حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً, فَإِنَّ اللَّهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ كُسِيَ ثَوْبًا بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ, فَإِنَّ اللَّهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ, فَإِنَّ اللَّهَ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4881

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غیبت کے احکام و مسائل سیدنا مستورد ( مستورد بن شداد ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے کسی مسلمان کی وجہ سے ایک بھی لقمہ کھایا ہو گا ( اس کی غیبت یا ہتک وغیرہ کر کے کسی سے کوئی عوض لیا ہو گا ) تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی طرح کا لقمہ کھلائے گا ۔ اور جسے کسی مسلمان کی وجہ سے کوئی کپڑا پہنایا گیا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی طرح کا کپڑا پہنائے گا ۔ اور جس نے کسی کی تشہیر کی اور اسے دکھلاوے کے مقام پر پہنچایا ہو ( اس کا چرچا کیا ہو ) تو اللہ قیامت کے روز اس کی تشہیر کرے گا اور دکھلاوے کے مقام پر کھڑا کرے گا ۔ “ ( ایسا عذاب دے گا یا ایسی جگہ عذاب دے گا کہ اس کا سب لوگوں میں چرچا ہو گا ) ۔
تشریح : یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔ تفصیل کے لیئے دیکھیں(الصحیحۃ: 934) یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔ تفصیل کے لیئے دیکھیں(الصحیحۃ: 934)