Book - حدیث 4880

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْغِيبَةِ حسن صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ! لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ, فَإِنَّهُ مَنِ اتَّبَعَ عَوْرَاتِهِمْ, يَتَّبِعُ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ, يَفْضَحْهُ فِي بَيْتِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4880

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غیبت کے احکام و مسائل سیدنا ابوبرزہ اسلمی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اے وہ لوگو جو اپنی زبانوں سے ایمان لائے ہو مگر ایمان ان کے دلوں میں نہیں اترا ہے ! مسلمانوں کی بدگوئی نہ کیا کرو اور نہ ان کے عیبوں کے درپے ہوا کرو ، بلاشبہ جو ان کے عیبوں کے درپے ہو گا اللہ بھی اس کے عیبوں کے درپے ہو گا ۔ اور اللہ جس کے عیبوں کے درپے ہو گیا تو اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دے گا ۔ “
تشریح : یہ ضروری نہیں کہ انسان باہر ہی جائے تو رسوا ہو گھر کے اند ر رہتے ہوئے بھی ذلیل و رسوا ہو سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ انسان باہر ہی جائے تو رسوا ہو گھر کے اند ر رہتے ہوئے بھی ذلیل و رسوا ہو سکتا ہے۔