Book - حدیث 488

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُشْرِكِ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَنَحْنُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: الْيَهُودُ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ! فِي رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا مِنْهُمْ.

ترجمہ Book - حدیث 488

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: کسی مشرک کا مسجد میں داخل ہونا قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی نے، جب کہ ہم سعید بن مسیب کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ ہمیں سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت بیان کی کہ ( کچھ ) یہودی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے جب کہ آپ ﷺ مسجد میں اپنے اصحاب کے ساتھ تشریف فر تھے ، انہوں نے آ کر کہا : اے ابوالقاسم ! اور ان کے ایک مرد اور ایک عورت نے زنا کیا تھا ، اس کے بارے میں دریافت کیا ۔
تشریح : اگرچہ یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم اصل واقعہ صحیحین میں موجود ہے۔ اور یہ حدیث کتاب الحدود میں بھی مفصل آئی ہے۔(سنن ابی دائود حدیث 4450)اس سے معلوم ہوا کہ اہم ضرورت کے تحت یہودی مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم اصل واقعہ صحیحین میں موجود ہے۔ اور یہ حدیث کتاب الحدود میں بھی مفصل آئی ہے۔(سنن ابی دائود حدیث 4450)اس سے معلوم ہوا کہ اہم ضرورت کے تحت یہودی مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں۔