Book - حدیث 4874

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْغِيبَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ, أَنَّهُ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا الْغِيبَةُ؟ قَالَ: >ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ<، قِيلَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا أَقُولُ؟! قَالَ: >إِنْ كَانَ فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدِ اغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدْ بَهَتَّهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4874

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غیبت کے احکام و مسائل سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا : اے اﷲ کے رسول ! غیبت کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” تمہارا اپنے بھائی کا ایسے انداز میں ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو ۔ “ کہا گیا : جو بات میں کہہ رہا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں ( فی الواقع ) ہو ؟ ( تو بھی وہ غیبت ہو گی ؟ ) آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر اس میں وہ بات موجود ہو اور تم کہو ‘ تب ہی تو غیبت ہے ۔ اگر تم کوئی ایسی بات کہو جو اس میں نہ ہو ‘ تو تم نے اس پر بہتان لگایا ۔ “