Book - حدیث 4870

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي نَقْلِ الْحَدِيثِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ قَالَا، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ هُوَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ أَعْظَمَ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 4870

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: بات اڑ دینا ( بہت برا ہے ) سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اﷲ کے نزدیک قیامت کے روز امانت میں یہ بات بہت بڑی خیانت شمار ہو گی کہ مرد اپنی بیوی کے اور بیوی اپنے شوہر کے قریب ہو اور پھر اس کے راز کو افشا کر دے ۔ “
تشریح : اللہ عزوجل نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس بنایا ہے تو انکا آپس کے رازوں کو دوسروں کے سامنے افشاہ کردینا بہت قبیح عمل ہے۔سوائے اس کے کہ کسی شرعی ضرورت کے تحت قاضی وغیرہ کے سامنے کوئی بات کہنی پڑے۔ اللہ عزوجل نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس بنایا ہے تو انکا آپس کے رازوں کو دوسروں کے سامنے افشاہ کردینا بہت قبیح عمل ہے۔سوائے اس کے کہ کسی شرعی ضرورت کے تحت قاضی وغیرہ کے سامنے کوئی بات کہنی پڑے۔