Book - حدیث 4866

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح، وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ, أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا- قَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي الْمَسْجِدِ-، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى.

ترجمہ Book - حدیث 4866

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: لیٹے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لینے کا بیان جناب عباد بن تمیم اپنے چچا ( عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب کہ آپ ﷺ چت لیٹے ہوئے تھے ۔ قعنبی نے کہا : مسجد میں لیٹے ہوئے تھے اور آپ اپنی ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے تھے ۔