Book - حدیث 4865

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ- وَقَالَ: قُتَيْبَةُ يَرْفَعَ- الرَّجُلُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى،- زَادَ قُتَيْبَةُ وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَى ظَهْرِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4865

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: لیٹے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لینے کا بیان سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنی ٹانگ پر ٹانگ رکھے ۔ قتیبہ کی روایت میں اضافہ ہے کہ جب وہ چٹ لیٹا ہوا ہو ۔
تشریح : کیونکہ اس میں بے پردگی کا اندیشہ ہوتا ہے اور مجلس میں دوسروں کے سامنے ایسا عمل ویسے ہی برا لگتا ہے۔ تاہم اسکا جواز بھی ہے، با لخصوص جب بے پردگی کا اندیشہ نہ ہو۔ جیسے کہ درجِ ذیل روایات میں آرہا ہے۔ کیونکہ اس میں بے پردگی کا اندیشہ ہوتا ہے اور مجلس میں دوسروں کے سامنے ایسا عمل ویسے ہی برا لگتا ہے۔ تاہم اسکا جواز بھی ہے، با لخصوص جب بے پردگی کا اندیشہ نہ ہو۔ جیسے کہ درجِ ذیل روایات میں آرہا ہے۔