Book - حدیث 4857

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ صحيح دون قوله ثلاث مرات حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلَالٍ حَدَّثَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيَّ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ قَالَ: كَلِمَاتٌ لَا يَتَكَلَّمُ بِهِنَّ أَحَدٌ فِي مَجْلِسِهِ عِنْدَ قِيَامِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ, إِلَّا كُفِّرَ بِهِنَّ عَنْهُ، وَلَا يَقُولُهُنَّ فِي مَجْلِسِ خَيْرٍ وَمَجْلِسِ ذِكْرٍ, إِلَّا خُتِمَ لَهُ بِهِنَّ عَلَيْهِ، كَمَا يُخْتَمُ بِالْخَاتَمِ عَلَى الصَّحِيفَةِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ.

ترجمہ Book - حدیث 4857

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: کفارہ مجلس کی دعا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ نے فرمایا چند کلمات ہیں جو کوئی انہیں اپنی مجلس سے اٹھتے ہوئے تین بار پڑھ لے تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائیں گے ‘ اور جو کوئی انہیں اپنی اس مجلس کے دوران میں پڑھ لے ‘ وہ مجلس خیر کی ہو یا ذکر کی تو یہ اس کے لیے ایسے ہوں گے جیسے کسی تحریر کو مہر بند کر دیا گیا ہو ( اس کے لیے اس کا اجر اور گناہوں کا کفارہ ہونا محفوظ ہو گا ۔ وہ کلمات یہ ہیں ) «سبحانك اللهم وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك» ” اے اﷲ ! تو اپنی تعریفوں سمیت پاک ہے ‘ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ‘ میں تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور میں تیری ہی طرف رجوع کرنے والا ہوں ۔ “
تشریح : اس روایت میں مذکورہ دُعا کو تین بار پڑھنے کی شرط صحیح نہیں(علامہ البانی ؒ) بلکہ ایک ہی بار پڑھنے سے مذکورہ فضیلت حاصل ہوجاتی ہے۔ اس روایت میں مذکورہ دُعا کو تین بار پڑھنے کی شرط صحیح نہیں(علامہ البانی ؒ) بلکہ ایک ہی بار پڑھنے سے مذکورہ فضیلت حاصل ہوجاتی ہے۔