Book - حدیث 4855

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ كَرَاهِيَةِ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ وَلَا يَذْكُرَ اللَّهَس صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُومُونَ مِنْ مَجْلِسٍ، لَا يَذْكُرُونَ اللَّهَ فِيهِ, إِلَّا قَامُوا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ، وَكَانَ لَهُمْ حَسْرَةً<.

ترجمہ Book - حدیث 4855

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: مجلس میں اﷲ کا ذکر کیے بغیر اٹھ جانے کی کراہت کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ کسی مجلس سے اٹھیں اور انہوں نے اس میں اﷲ کا ذکر نہ کیا ہو ‘ تو وہ ایسے ہیں گویا کسی مردار گدھے پر سے اٹھے ہوں اور ( آخرت میں ) یہ مجلس ان کے لیے حسرت کا باعث ہو گی ( تمنا کریں گے کاش کہ ہم نے اس میں اﷲ کا ذکر کر لیا ہوتا ) ۔ “