Book - حدیث 4854

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ، عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ كَعْبٍ الْإِيَادِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ, نَزَعَ نَعْلَيْهِ، أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ، فَيَعْرِفُ ذَلِكَ أَصْحَابُهُ فَيَثْبُتُونَ.

ترجمہ Book - حدیث 4854

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر گیا ہو اور پھر واپس آ جائے جناب کعب ایادی ؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابودرداء ؓ کے ہاں آیا جایا کرتا تھا ۔ تو سیدنا ابودرداء ؓ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ ( کسی جگہ ) تشریف فر ہوتے اور ہم بھی آپ ﷺ کے اردگرد بیٹھ جاتے ‘ تو اگر آپ ﷺ اٹھ کر جاتے اور واپس آنے کا ارادہ رکھتے تو اپنا جوتا یا جو کچھ آپ پر ( کپڑا وغیرہ ) ہوتا ‘ وہاں چھوڑ جاتے ‘ اس سے صحابہ کرام ؓم آپ ﷺ کے واپس آنے کے متعلق جان جاتے اور بیٹھے رہتے ۔