Book - حدیث 4842

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي تَنْزِيلِ النَّاسِ مَنَازِلَهُمْ ضعیف حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ أَنَّ يَحْيَى بْنَ الْيَمَانِ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، أَنَّ عَائِشَةَ مَرَّ بِهَا سَائِلٌ، فَأَعْطَتْهُ كِسْرَةً، وَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَهَيْئَةٌ، فَأَقْعَدَتْهُ، فَأَكَلَ، فَقِيلَ لَهَا فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَحَدِيثُ يَحْيَى مُخْتَصَرٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: مَيْمُونٌ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.

ترجمہ Book - حدیث 4842

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ہر آدمی کے مقام و مرتبے کا خیال رکھنے کا بیان میمون بن ابوشعیب سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کے پاس سے ایک سائل گزرا ۔ تو آپ نے اسے ایک روٹی کا ٹکڑا دیا ۔ پھر ایک دوسرا آدمی گزرا جس نے ( اچھے ) کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کی حالت عمدہ تھی تو انہوں نے اس کو بٹھلا کر کھلایا ۔ ان سے اس فرق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” ہر شخص کو اس کے مقام پر رکھو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یحییٰ کی حدیث مختصر ہے امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میمون نے سیدہ عائشہ ؓا کو نہیں پایا ہے ۔
تشریح : یہ روایت سندَا ضعیف ہے لیکن معنی صحیح ہے۔ ہرشخص کے ساتھ اس کے مقام اور مرتبے کی رعایت سے معاملہ کرنا چاہیئے۔ یہ روایت سندَا ضعیف ہے لیکن معنی صحیح ہے۔ ہرشخص کے ساتھ اس کے مقام اور مرتبے کی رعایت سے معاملہ کرنا چاہیئے۔