Book - حدیث 4841

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْخُطْبَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيِادٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >كُلُّ خُطْبَةٍ لَيْسَ فِيهَا تَشَهُّدٌ, فَهِيَ كَالْيَدِ الْجَذْمَاءِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4841

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: خطبہ دینے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ہر وہ خطبہ جس میں تشہد ( اللہ کی توحید اور محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا ذکر ) نہ ہو ایسے ہے جیسے جذام زدہ ( ناقص اور عیب دار ) ہاتھ ۔ “
تشریح : اہم خطبہ ، تقریر اور درس کی ابتدا میں تشہد پڑھنا تاکیدی سنت ہے۔ اہم خطبہ ، تقریر اور درس کی ابتدا میں تشہد پڑھنا تاکیدی سنت ہے۔