Book - حدیث 4840

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْهَدْيِ فِي الْكَلَامِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ, قَالَ: زَعَمَ الْوَلِيدُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قُرَّةَ, عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >كُلُّ كَلَامٍ لَا يُبْدَأُ فِيهِ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ فَهُوَ أَجْذَمُ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ يُونُسُ وَعَقِيلٌ وَشُعَيْبٌ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.

ترجمہ Book - حدیث 4840

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: رسول اللہ ﷺ کا اسلوب گفتگو سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہر گفتگو جس کی ابتداء اللہ کی حمد و ثنا سے نہ ہو وہ بے برکت ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو یونس ‘ عقیل ‘ شعیب ‘ اور سعید بن عبدالعزیز نے بواسطہ زہری ‘ نبی کریم ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے ۔
تشریح : یہ روایت سندَ ا ضعیف ہے۔ تاہم اس کے بعد آنے والی صحیح روایت سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ اس سے مراد عام گفتگو نہیں بلکہ اہم گفتگو اور خطبہ و تقریر وغیرہ ہے لہذا خطبے کی ابتدا میں حمدوثنا کرنا تاکیدی عمل ہے۔ یہ روایت سندَ ا ضعیف ہے۔ تاہم اس کے بعد آنے والی صحیح روایت سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ اس سے مراد عام گفتگو نہیں بلکہ اہم گفتگو اور خطبہ و تقریر وغیرہ ہے لہذا خطبے کی ابتدا میں حمدوثنا کرنا تاکیدی عمل ہے۔