Book - حدیث 484

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ ضعیف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ بَصَقَ عَلَى الْبُورِيِّ، ثُمَّ مَسَحَهُ بِرِجْلِهِ، فَقِيلَ لَهُ: لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟ قَالَ: لِأَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُه

ترجمہ Book - حدیث 484

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت جناب ابوسعید کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ کو دمشق کی مسجد میں دیکھا کہ انہوں نے چٹائی پر تھوکا اور پھر اسے پاؤں سے مسل دیا ، تو انہیں کہا گیا کہ آپ نے ایسے کیوں کیا ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی کرتے ہوئے دیکھا تھا ۔