Book - حدیث 4820

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي سَعَةِ الْمَجْلِسِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا<. قَالَ أَبُو دَاوُد: هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ.

ترجمہ Book - حدیث 4820

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: مجلس کو وسیع بنا لینے کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” بہترین مجلس وہ ہے جو وسیع اور کھلی ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث عبدالرحمٰن بن ابو عمرہ کا صحیح نسب یوں ہے ” عبدالرحمٰن بن عمرو بن ابو عمرہ الانصاری ۔ “
تشریح : مجلس میں اگرافراد زیادہ ہوں تو حسن ادب اور وقار کا تقاضا ہے کہ حلقہ وسیع کع لیا جائے۔ اور اس قسم کے اعمال میں اتباع ِ فرمان ِ رسول ﷺ کی نیت شامل ہو تو ثواب زیادہ ملتا ہے۔ مجلس میں اگرافراد زیادہ ہوں تو حسن ادب اور وقار کا تقاضا ہے کہ حلقہ وسیع کع لیا جائے۔ اور اس قسم کے اعمال میں اتباع ِ فرمان ِ رسول ﷺ کی نیت شامل ہو تو ثواب زیادہ ملتا ہے۔