Book - حدیث 4813

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي شُكْرِ الْمَعْرُوفِ حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ, فَلْيَجْزِ بِهِ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُثْنِ بِهِ، فَمَنْ أَثْنَى بِهِ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ كَتَمَهُ فَقَدْ كَفَرَهُ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ، عَنْ جَابِرٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ شُرَحْبِيلُ يَعْنِي رَجُلًا مِنْ قَوْمِي كَأَنَّهُمْ كَرِهُوهُ فَلَمْ يُسَمُّوهُ.

ترجمہ Book - حدیث 4813

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: احسان اور کار خیر پر شکریہ ادا کرنے کا بیان جناب عمارہ بن غزیہ نے بیان کیا کہ میری قوم کے ایک آدمی نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جسے کوئی عطیہ اور ہدیہ دیا جائے تو اگر ہمت ہو اور میسر ہو تو اس کا بدلہ دے اور اگر نہ پائے تو اس کی مدح و ثنا کرے ۔ جس نے اپنے محسن کی مدح کی اس نے اس کا شکریہ ادا کیا اور جس نے اس ( کے احسان ) کو چھپایا اس نے اس کی ناشکری کی ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو یحییٰ بن ایوب نے بواسطہ عمارہ بن غزیہ ‘ شرجیل سے اور اس نے سیدنا جابر ؓ سے روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سند میں عمارہ بن غزیہ نے جس آدمی کا نام لیا اور یوں کہا ہے کہ ” میری قوم کے ایک آدمی نے مجھ سے بیان کیا ۔ “ وہ شرجیل ہی ہے ۔ گویا انہوں نے اس کا نام ذکر کرنا پسند نہیں کیا ۔
تشریح : یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک حسن ہے۔ یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک حسن ہے۔