Book - حدیث 4811

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي شُكْرِ الْمَعْرُوفِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ<.

ترجمہ Book - حدیث 4811

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: احسان اور کار خیر پر شکریہ ادا کرنے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا ‘ وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا ۔ “
تشریح : لوگوں کے اچھے معا ملے اور احسان پر شکرئیے کا اظہار انسا ن کے صاحبِ خلق ہونے کی دلیل ہو تا ہے۔ جبکہ اللہ عزوجل کا شکر عبادت اور عبودیت کا حصہ ہے۔ لوگ جو آپ کے ساتھ احسان کرتے ہیں وہ دراصل اللہ عزوجل کے تصرف سے ہی کرتے ہیں لہذا حقیقی شکر گزاری تو رب تعالی ہی کا حق ہے۔ تاہم با لتبع لوگوں سے احسان مندی کا اظہار بھی لازمی طور پر مشروع اور مسنون ہے۔ لوگوں کے اچھے معا ملے اور احسان پر شکرئیے کا اظہار انسا ن کے صاحبِ خلق ہونے کی دلیل ہو تا ہے۔ جبکہ اللہ عزوجل کا شکر عبادت اور عبودیت کا حصہ ہے۔ لوگ جو آپ کے ساتھ احسان کرتے ہیں وہ دراصل اللہ عزوجل کے تصرف سے ہی کرتے ہیں لہذا حقیقی شکر گزاری تو رب تعالی ہی کا حق ہے۔ تاہم با لتبع لوگوں سے احسان مندی کا اظہار بھی لازمی طور پر مشروع اور مسنون ہے۔