Book - حدیث 4803

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الرِّفْعَةِ فِي الْأُمُورِ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ.. بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا, إِلَّا وَضَعَهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4803

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ڈینگیں مارنے اور برتری کے اظہار کی ممانعت کا بیان سیدنا انس ؓ سے یہ قصہ مروی ہے اس میں ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ دنیا میں جو چیز بھی سر اونچا اٹھاتی ہے تو وہ اسے نیچا دکھا دیتا ہے ۔ “ تواضع اور انکسار میں ہمیشہ خیر اور برکت ہو تی ہے۔ البتہ اثنائے جہاد میں کفار کے مقابلے میں اسلام اور مسلمانوں کی رفعت کا اظہار کرنے کے لیئے اترانا اور بڑائی کا اظہار کرنا جائز ہے۔