Book - حدیث 4802

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الرِّفْعَةِ فِي الْأُمُورِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لَا تُسْبَقُ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ لَهُ، فَسَابَقَهَا، فَسَبَقَهَا الْأَعْرَابِيُّ، فَكَأَنَّ ذَلِكَ شَقَّ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >حَقٌّ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا, إِلَّا وَضَعَهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4802

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ڈینگیں مارنے اور برتری کے اظہار کی ممانعت کا بیان سیدنا انس ؓ کا بیان ہے کہ ( رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی ) عضباء ہمیشہ سب سے آگے رہتی تھی کوئی اس سے آگے نہ بڑھتا تھا ۔ ایک بدوی اپنے ایک جوان اونٹ پر آیا اور اس اونٹنی سے مقابلہ کیا اور اس سے آگے بڑھ گیا ۔ اس سے اصحاب رسول اللہ ﷺ کو گویا ناگواری ہوئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ پر یہ حق ہے کہ جو کوئی بھی دنیا میں اونچا ہوتا ہے تو وہ اسے نیچا دکھا دیتا ہے ۔“