Book - حدیث 4794

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي حُسْنِ الْعِشْرَةِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ، أَخْبَرَنَا مُبَارَكٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: >مَا رَأَيْتُ رَجُلًا الْتَقَمَ أُذُنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُنَحِّي رَأْسَهُ، حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يُنَحِّي رَأَسَهُ وَمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَتَرَكَ يَدَهُ، حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَدَعُ يَدَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 4794

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: باہمی امور میں حسن اخلاق کا بیان سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے نبی کریم ﷺ کے کان میں سرگوشی کرنا چاہی ہو تو آپ نے اس سے اپنا سر دور کر لیا ہو ‘ حتیٰ کہ وہ آدمی خود ہی آپ ﷺ سے اپنا سر دور کرتا تھا ۔ اور میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہو ‘ تو آپ نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا ہو ‘ حتیٰ کہ وہ از خود آپ کا ہاتھ چھوڑتا تھا ۔
تشریح : یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک سندَا ضعیف ہے اور بعض کے نزدیک حسن درجے کی ہے تفصیل کے لیئے دیکھئے : ( الصحیحۃ حدیث:2485) یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک سندَا ضعیف ہے اور بعض کے نزدیک حسن درجے کی ہے تفصیل کے لیئے دیکھئے : ( الصحیحۃ حدیث:2485)