Book - حدیث 479

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمًا، إِذْ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَتَغَيَّظَ عَلَى النَّاسِ، ثُمَّ حَكَّهَا _قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:_ فَدَعَا بِزَعْفَرَانٍ فَلَطَّخَهُ بِهِ، وَقَال:َ >إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ وَجْهِ أَحَدِكُمْ إِذَا صَلَّى، فَلَا يَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْه<.ِ قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ وَعَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ وَمَالِكٍ وَعُبَيْدِ اللَّهِ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ نَحْوَ حَمَّادٍ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرُوا الزَّعْفَرَانَ وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَأَثْبَتَ الزَّعْفَرَانَ فِيهِ وَذَكَرَ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ الْخَلُوقَ.

ترجمہ Book - حدیث 479

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت سیدنا ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فر رہے تھے کہ آپ ﷺ نے قبلہ رخ کی دیوار پر دیکھا کہ اس پر بلغم لگا ہوا ہے تو آپ ﷺ لوگوں پر ناراض ہوئے ۔ پھر اسے کھرچ ڈالا ۔ سیدنا عبداللہ ؓ کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ پھر آپ ﷺ نے زعفران منگوایا اور اس پر لگایا اور فرمانے لگے : ” جب تم نماز پڑھتے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے ہوتا ہے ، لہٰذا کوئی شخص اپنے سامنے نہ تھوکے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس حدیث کو اسمٰعیل اور عبدالوارث نے ایوب سے انہوں نے نافع سے اور مالک ، عبیداللہ اور موسیٰ بن عقبہ ( تینوں ) نے نافع سے حماد کی مانند روایت کیا ہے مگر انہوں نے ” زعفران “ کا ذکر نہیں کیا ۔ لیکن اس کو معمر نے ایوب سے روایت کیا تو ” زعفران “ کا ذکر کیا ہے ۔ اور یحییٰ بن سلیم نے عبیداللہ سے انہوں نے نافع سے روایت کیا تو اس نے «خلوق» یعنی ” خوشبو “ کا ذکر کیا ۔