Book - حدیث 4787

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي التَّجَاوُزِ فِي الْأَمْرِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ- فِي قَوْلِهِ: {خُذِ الْعَفْوَ}[الأعراف: 199]-، قَالَ: أُمِرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ.

ترجمہ Book - حدیث 4787

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: عفو و درگزر کا بیان سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ اﷲ کے فرمان «خذ العفو» ” معاف کرنا اپنائیے “ کی تفسیر میں انہوں نے بیان کیا کہ اﷲ کے نبی ﷺ کو حکم دیا گیا تھا کہ لوگوں کی عادات و معاملات میں ان کے ساتھ معافی کا رویہ اختیار کریں ۔
تشریح : معافی اور درگزرانتہائی عزیمت کا عمل ہے کہ انسان دل سے دوسرے کو معاف کر دے اور معاملے کو بھول جائے۔ کمزور ایمان و عمل کے آدمی سے ایسا ہو نا بہت نادر ہوتا ہے اس لیئے اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو اسکا خاص حکم ارشاد فرمایا۔ معافی اور درگزرانتہائی عزیمت کا عمل ہے کہ انسان دل سے دوسرے کو معاف کر دے اور معاملے کو بھول جائے۔ کمزور ایمان و عمل کے آدمی سے ایسا ہو نا بہت نادر ہوتا ہے اس لیئے اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو اسکا خاص حکم ارشاد فرمایا۔