Book - حدیث 478

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >إِذَا قَامَ الرَّجُلُ إِلَى الصَّلَاةِ_ أَوْ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ- فَلَا يَبْزُقْ أَمَامَهُ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ تِلْقَاءِ يَسَارِهِ إِنْ كَانَ فَارِغًا، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ لِيَقُلْ بِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 478

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہو ، یا فرمایا ، تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے آگے یا دائیں جانب ہرگز نہ تھوکے ۔ لیکن بائیں جانب اگر خالی ہو تو تھوک سکتا ہے یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لے اور پھر اسے مسل ڈالے ۔ “