Book - حدیث 4772

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي قِتَالِ اللُّصُوصِ صحیح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ يَعْنِي أَبَا أَيُّوبَ الْهَاشِمِيَّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ، أَوْ دُونَ دَمِهِ، أَوْ دُونَ دِينِهِ, فَهُوَ شَهِيدٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 4772

کتاب: سنتوں کا بیان باب: چور اچکوں سے قتال کا بیان سیدنا سعید بن زید ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے ۔ اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت یا خون یا دین کے دفاع میں قتل ہو جائے ‘ وہ شہید ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن قریش بخاری نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے نعیم بن حماد سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ فرقہ معتزلہ کے لوگ نبی کریم ﷺ کی تقریباً دو ہزار احادیث رد کرتے ہیں ۔ جناب عوف بن مالک ؓ سے مروی ہے ‘ انہوں نے کہا : میں نے حجاج ( حجاج بن یوسف ) کو سنا ‘ وہ خطبہ دیتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ سیدنا عثمان ؓ کی مثال اللہ کے ہاں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی مانند ہے ۔ پھر اس نے یہ آیت پڑھی «إذ قال الله يعيسى *** الذين کفروا» ” اور جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے عیسیٰ ! میں تجھے پورا ( جسم و جان سمیت ) اپنے پاس لانے والا ہوں ‘ تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے والا ہوں ۔ “ پھر اس کی تفسیر کرتے ہوئے وہ اپنے ہاتھ سے ہماری اور اہل شام کی طرف اشارہ کرتا تھا ۔ جناب وہب بن منبہ اپنے بھائی ہمام بن منبہ کے واسطے سے سیدنا معاویہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ سفارش کرو اجر پاؤ گے ‘ بلاشبہ میں کسی معاملے کا ارادہ کرتا ہوں تو اسے ٹالتا رہتا ہوں تاکہ تم سفارش کرو اور ثواب کے مستحق بنو ۔ اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” سفارش کیا کرو اجر پاؤ گے ۔ “ جناب ابومعمر اپنی سند سے بواسطہ سیدنا ابوموسیٰ ؓ نبی کریم ﷺ سے اس ک مثل روایت کرتے ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل ؓ سے سنا ‘ وہ فرماتے تھے : عفان بن مسلم نے کہا کہ یحییٰ بن بن سعید القطان ‘ ہمام بن یحییٰ سے روایت نہیں کرتے تھے ۔ امام احمد ؓ نے کہا : عفان ( عفان بن مسلم ) نے بتایا کہ جب معاذ بن ہشام ( دستوائی ) نے اور احادیث بیان کیں ‘ جن سے ہمام کی مرویات کی تائید ہوئی ( تو یحییٰ بن سعید نے ان کے بارے میں اپنے رائے بدل لی ) چنانچہ اس کے بعد یحییٰ یوں پوچھا کرتے تھے : ہمام نے اس بارے میں کیا کہا ہے ؟ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد ؓ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ عفان اور ان کے ساتھیوں کا ہمام سے سماع عبدالرحمٰن بن مہدی کے ( ہمام سے ) سماع سے بہت بہتر ہے ۔ ( اور عفان سماع کے بعد ) کتابوں کا مراجعہ کرتے رہتے تھے ۔ سیدنا حسین بن علی ؓ سے مروی ہے کہ عفان نے انشاءاللہ ہمیں بتایا کہ مجھے ہمام بن یحییٰ نے کہا : میں غلطی کرتا رہا کہ مراجعہ نہیں کرتا تھا اور اس بات پر اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے علی بن عبداللہ ( المدینی ) سے سنا ‘ وہ کہتے تھے : اپنی سماع کردہ احادیث سے بخوبی آگاہ ہونے اور ان کے مراجعہ میں شعبہ سب سے بڑھ کر ہیں اور روایت کرنے میں سب سے عمدہ ہشام ( ہشام دستوائی ) اور حفظ میں سعید بن ابی عروبہ سب سے بڑھ کر ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات امام احمد ؓ کے سامنے ذکر کی تو انہوں نے کہا کہ سعید بن ابی عروبہ نے ہشام ( ہشام دستوائی ) کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ سب ( اس کے بیٹے ) معاذ بن ہشام سے بیان کرتے ہیں ۔ اور ہشام کا سعید سے کیا مقابلہ ‘ اگر وہ اس سے موازنہ کیا بھی جائے ۔