Book - حدیث 4770

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي قِتَالِ الْخَوَارِجِ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: إِنْ كَانَ ذَلِكَ الْمُخْدَجُ لَمَعَنَا يَوْمَئِذٍ فِي الْمَسْجِدِ، نُجَالِسُهُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَكَانَ فَقِيرًا، وَرَأَيْتُهُ مَعَ الْمَسَاكِينِ يَشْهَدُ طَعَامَ عَلِيٍّ- عَلَيْهِ السَّلَام- مَعَ النَّاسِ، وَقَدْ كَسَوْتُهُ بُرْنُسًا لِي. قَالَ أَبُو مَرْيَمَ: وَكَانَ الْمُخْدَجُ يُسَمَّى: نَافِعًا ذَا الثُّدَيَّةِ، وَكَانَ فِي يَدِهِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ، عَلَى رَأْسِهِ حَلَمَةٌ مِثْلُ حَلَمَةِ الثَّدْيِ، عَلَيْهِ شُعَيْرَاتٌ مِثْلُ سِبَالَةِ السِّنَّوْرِ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ عِنْدَ النَّاسِ اسْمُهُ حَرْقُوسُ.

ترجمہ Book - حدیث 4770

کتاب: سنتوں کا بیان باب: خوارج سے قتال کا بیان ابومریم نے کہا : تحقیق یہ لنجا آدمی ان دنوں ہمارے ساتھ مسجد میں ہوتا تھا ۔ دن رات ہم اس کے ساتھ بیٹھتے تھے ‘ فقیر آدمی تھا ۔ میں نے اسے مسکینوں کے ساتھ دیکھا جو سیدنا علی ؓ کے طعام میں شریک ہوتا تھا ‘ جو وہ لوگوں کے ساتھ تناول کرتے تھے ۔ اور میں نے اس کو اپنا اوور کوٹ بھی دیا تھا ۔ ابومریم نے کہا : اس لنجے کو «نافع ذوالثدية» ( پستان والا ) کہا جاتا تھا ۔ اس کے بازو پر عورت کے پستان کی طرح پستان سا تھا اور اس کے سرے پر بھٹنی بھی تھی ۔ اور اس پر بلی کی مونچھوں کی طرح کچھ بال تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : لوگوں میں اس کا نام حرقوس معروف ہے ۔