Book - حدیث 4759

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي قَتْلِ الْخَوَارِجِ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ وَهْبَانَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >كَيْفَ أَنْتُمْ وَأَئِمَّةٌ مِنْ بَعْدِي يَسْتَأْثِرُونَ بِهَذَا الْفَيْءِ؟!<. قُلْتُ: إِذَنْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ أَضَعُ سَيْفِي عَلَى عَاتِقِي، ثُمَّ أَضْرِبُ بِهِ حَتَّى أَلْقَاكَ أَوْ أَلْحَقَكَ! قَالَ: >أَوَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ؟ تَصْبِرُ حَتَّى تَلْقَانِي<.

ترجمہ Book - حدیث 4759

کتاب: سنتوں کا بیان باب: خوارج کا بیان سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرے بعد تمہارا کیا حال ہو گا جبکہ امام ( خلیفہ ) اس مال فے اور غنیمت کو ذاتی مال سمجھیں گے ۔ “ ( یعنی شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ اور تقسیم نہیں کریں گے ) ۔ میں نے عرض کیا اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ ( سچا پیغمبر بنا کے ) بھیجا ‘ تب تو میں اپنی تلوار اپنے کندھے پر رکھ لوں گا اور اس سے ماروں گا حتیٰ کہ آپ ﷺ سے آ ملوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا میں تمہیں اس سے بہتر بات نہ بتا دوں ؟ صبر کرنا حتیٰ کہ مجھ سے آ ملو ۔