Book - حدیث 4756

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الدَّجَّالِ ضعیف حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ بَعْدَ نُوحٍ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ الدَّجَّالَ قَوْمَهُ، وَإِنِّي أُنْذِرُكُمُوهُ<. فَوَصَفَهُ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: >لَعَلَّهُ سَيُدْرِكُهُ مَنْ قَدْ رَآنِي وَسَمِعَ كَلَامِي!<، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَيْفَ قُلُوبُنَا يَوْمَئِذٍ أَمِثْلُهَا الْيَوْمَ؟ قَالَ: <أَوْ خَيْرٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 4756

کتاب: سنتوں کا بیان باب: دجال کا بیان سیدنا ابوعبیدہ بن جراح ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا ” تحقیق نوح علیہ السلام کے بعد جو بھی نبی آیا اس نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے اور میں بھی تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں ۔ “ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی علامات بیان فرمائیں اور کہا ” ممکن ہے کہ اسے وہ آدمی پا لے جس نے مجھے دیکھا ہے اور میری باتیں سنی ہیں ۔ “ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ان دنوں ہمارے دل کیسے ہوں گے ؟ کیا بھلا ایسے ہی ہوں گے جیسے آج ہیں ؟ فرمایا ” یا اس سے بہتر ۔ “