Book - حدیث 475

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا<. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النُّخَاعَةُ فِي الْمَسْجِدِ فَذَكَرَ مِثْلَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 475

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسجد میں تھوکنا خطا ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا ہے ۔ “
تشریح : ظاہر ہے کہ یہ حکم ان مساجد سے متعلق ہے۔جن کا فرش کچا ہو۔اگر پختہ فرش پر یہ تقصیر ہو توضروری ہےکہ اسے اچھی طرح سے پونچھ دیا جائے یا دھو دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ یہ حکم ان مساجد سے متعلق ہے۔جن کا فرش کچا ہو۔اگر پختہ فرش پر یہ تقصیر ہو توضروری ہےکہ اسے اچھی طرح سے پونچھ دیا جائے یا دھو دیا جائے۔