Book - حدیث 4749

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْحَوْضِ صحیح - حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ أَبُو طَالُوتَ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا بَرْزَةَ، دَخَلَ عَلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، فَحَدَّثَنِي فُلَانٌ- سَمَّاهُ مُسْلِمٌ، وَكَانَ فِي السِّمَاطِ-، فَلَمَّا رَآهُ عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدِيَّكُمْ هَذَا الدَّحْدَاحُ!! فَفَهِمَهَا الشَّيْخُ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَحْسَبُ أَنِّي أَبْقَى فِي قَوْمٍ يُعَيِّرُونِي بِصُحْبَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! فَقَالَ لَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ: إِنَّ صُحْبَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَ زَيْنٌ غَيْرُ شَيْنٍ! قَالَ: إِنَّمَا بَعَثْتُ إِلَيْكَ لِأَسْأَلَكَ عَنِ الْحَوْضِ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ فِيهِ شَيْئًا؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَرْزَةَ: نَعَمْ, لَا مَرَّةً وَلَا ثِنْتَيْنِ، وَلَا ثَلَاثًا، وَلَا أَرْبَعًا، وَلَا خَمْسًا، فَمَنْ كَذَّبَ بِهِ فَلَا سَقَاهُ اللَّهُ مِنْهُ، ثُمَّ خَرَجَ مُغْضَبًا.

ترجمہ Book - حدیث 4749

کتاب: سنتوں کا بیان باب: حوض کا بیان مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہ ہمیں عبداالسلام بن ابوحازم ابو طالوت نے بیان کیا اور کہا کہ میں نے ابوبرزہ ؓ کو دیکھا کہ وہ ( یزید بن معاویہ کی جانب سے کوفہ کے امیر ) عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے ۔ عبداالسلام نے کہا : مجھے ایک شخص نے بیان کیا جو اس مجلس میں شریک تھا ۔ ( ابوداود کہتے ہیں ) مسلم بن ابراہیم نے اس کا نام بھی لیا تھا ۔ عبیداللہ نے جب ابوبرزہ ؓ کو دیکھا تو بولا : اپنے اس موٹے ٹھگنے محمدی کو دیکھو ۔ شیخ اس کی بات سمجھ گئے ( کہ اس نے طعنہ دیا ہے ) تو انہوں نے کہا : مجھے یہ امید نہیں تھی کہ میں اس قوم میں باقی رہوں گا جو مجھے سیدنا محمد ﷺ کی صحابیت پر طعنہ دے گی ۔ تو عبیداللہ نے ان سے کہا : بلاشبہ محمد ﷺ کی صحبت تمہارے لیے باعث عزت ہے ۔ اس میں کوئی عیب کی بات نہیں ہے ۔ پھر کہا : میں نے آپ کو اس لیے بلا بھیجا ہے کہ آپ سے حوض کے متعلق دریافت کروں ۔ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو اس بارے میں کچھ کہتے سنا ہے ؟ تو سیدنا ابوبرزہ ؓ نے کہا : ہاں ۔ کوئی ایک ، دو ، تین ، چار یا پانچ بار نہیں ( بلکہ بارہا سنا ہے ) تو جو اس کو جھٹلائے اللہ اس کو اس سے نہ پلوائے ‘ پھر غصے سے باہر نکل آئے ۔
تشریح : میدان حشر میں حوض کو ثر کا وجود اور متواتر احادیث سے ثابت ہے اس کا انکار کفر ہے ۔ میدان حشر میں حوض کو ثر کا وجود اور متواتر احادیث سے ثابت ہے اس کا انکار کفر ہے ۔