كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْحَوْضِ صحیح - حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا عُرِجَ بِنَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَّةِ- أَوْ كَمَا قَالَ-، عُرِضَ لَهُ نَهْرٌ, حَافَتَاهُ الْيَاقُوتُ الْمُجَيَّبُ- أَوْ قَالَ: الْمُجَوَّفُ-، فَضَرَبَ الْمَلَكُ الَّذِي مَعَهُ يَدَهُ، فَاسْتَخْرَجَ مِسْكًا، فَقَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمَلَكِ الَّذِي مَعَهُ: >مَا هَذَا؟<، قَالَ: الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
کتاب: سنتوں کا بیان باب: حوض کا بیان سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جب اللہ کے نبی ﷺ کو معراج کے موقع پر جنت میں لے جایا گیا تو آپ ﷺ کو ایک نہر دکھلائی گئی جس کے کنارے ایسے یاقوت کے تھے کہ جو خول دار تھے ۔ تو وہ فرشتہ جو آپ ﷺ کے ساتھ تھا اس نے ( اس کی تہہ میں ) ہاتھ مارا اور کستوری نکالی ۔ تو نبی کریم ﷺ نے اس فرشتے سے پوچھا ” یہ کیا ہے ؟ “ اس نے کہا : یہ وہ کوثر ہے جو اللہ عزوجل نے آپ کو دی ہے ۔