Book - حدیث 4745
كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْحَوْضِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ أَمَامَكُمْ حَوْضًا مَا بَيْنَ نَاحِيَتَيْهِ كَمَا بَيْنَ جَرْبَاءَ وَأَذْرُح<.
ترجمہ Book - حدیث 4745
کتاب: سنتوں کا بیان باب: حوض کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ تمہارے آگے ( محشر میں ) ایک حوض ہے ۔ اس کے کنارے اس قدر لمبے ہیں جیسے جرباء اور اذرح کے مابین فاصلہ ہے ۔ ( یہ علاقہ شام کے دو مقام ہیں ان کے درمیان پرانے زمانے میں تین راتوں کے سفر کا فاصلہ تھا ۔ )