كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ابْنِ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ قَالُوا، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا تَكَلَّمَ اللَّهُ بِالْوَحْيِ, سَمِعَ أَهْلُ السَّمَاءِ لِلسَّمَاءِ صَلْصَلَةً كَجَرِّ السِّلْسِلَةِ عَلَى الصَّفَا، فَيُصْعَقُونَ، فَلَا يَزَالُونَ كَذَلِكَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ جِبْرِيلُ، حَتَّى إِذَا جَاءَهُمْ جِبْرِيلُ فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ، قَالَ: فَيَقُولُونَ: يَا جِبْرِيلُ! مَاذَا قَالَ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: الْحَقَّ، فَيَقُولُونَ: الْحَقَّ الْحَقَّ<.
کتاب: سنتوں کا بیان
باب: قران مجید کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب اللہ عزوجل کسی وحی کا کلام فرماتا ہے تو آسمان والے آسمان میں ایک آواز سنتے ہیں جیسے پتھر پر زنجیر گھسیٹی جا رہی ہو ‘ اس سے وہ بیہوش ہو جاتے ہیں اور پھر اسی کیفیت میں رہتے ہیں حتیٰ کہ ان کے پاس جبرائیل آتے ہیں ‘ ان کے آنے سے ان کے دلوں سے یہ کیفیت زائل ہو جاتی ہے اور وہ جبرائیل سے پوچھتے ہیں تمہارے رب نے کیا فرمایا ؟ وہ کہتے ہیں : حق فرمایا ۔ تو وہ بھی کہتے ہیں : حق فرمایا ‘ حق فرمایا ۔ “
تشریح :
وحی اللہ تعالی کا کلام ہے اللہ عزوجل کے کلام میں آواز بھی ہے جسے جبرئیل امین ؑ اور دیگر فرشتے سنتے ہیں ۔ کئی لوگوں کا یہ کہنا کہ اللہ کا کلام آواز سے معری ہے ،درست نہیں ،حالانکہ کلام آواز ہی سے سنا جاتا ہے ۔ جیسے کہ فرمایا پس جب وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے پر درخت میں سے آواز دیے گئے : اےموسی !یقینامیں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ۔ اور ہم نے اس کو آواز دی :اے ابراہیم ! اوراللہ کی یہ آوازبے مثل وبے مثال تھی اور ہے ۔