Book - حدیث 4731

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الرُّؤْيَةِ حسن حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح، وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ الْمَعْنَى، عَنْ يَعْلَى ابْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعٍ, قَالَ مُوسَى ابْنِ عُدُسٍ: عَنْ أَبِي رَزِينٍ, قَالَ مُوسَى الْعُقَيْلِيِّ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَكُلُّنَا يَرَى رَبَّهُ!- قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ: مُخْلِيًا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-، وَمَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِهِ؟ قَالَ: >يَا أَبَا رَزِينٍ! أَلَيْسَ كُلُّكُمْ يَرَى الْقَمَرَ؟ قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ لَيْلَةَ الْبَدْرِ مُخْلِيًا بِهِ،<، ثُمَّ اتَّفَقَا قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: >فَاللَّهُ أَعْظَمُ<، قَالَ: >ابْنُ مُعَاذٍ قَالَ فَإِنَّمَا هُوَ خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ, فَاللَّهُ أَجَلُّ وَأَعْظَمُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4731

کتاب: سنتوں کا بیان باب: دیدار الہیٰ کا بیان سیدنا ابورزین ( لقیط بن عامر ) ؓ نے بیان کیا کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم سب اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ عبیداللہ بن معاذ کے الفاظ ہیں : کیا ہم سب قیامت کے روز اسے الگ الگ دیکھیں گے ‘ تو مخلوق میں اس کی کیا علامت ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے ابورزین ! کیا تم میں سے ہر کوئی چاند کو نہیں دیکھتا ہے ؟ “ ابن معاذ کے الفاظ ہیں ” کیا چودھویں کی رات کو ہر کوئی اسے اکیلے اکیلے نہیں دیکھتا ہے ؟ “ پھر دونوں راویوں کا اتفاق ہے ، میں نے کہا : کیوں نہیں ( اس کو دیکھنے میں دقت یا ازدحام نہیں ہوتا ) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ تو اللہ کی شان بہت بلند ہے ۔ “ ابن معاذ کے الفاظ ہیں ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ تو اللہ کی ایک مخلوق کا حال ہے اور اللہ کی شان بےانتہا بلند ہے ۔ “