Book - حدیث 473

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ إِنْشَادِ الضَّالَّةِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ يَعْنِي ابْنَ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَسْوَدِ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ يَقُولُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَنْ سَمِعَ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ: لَا أَدَّاهَا اللَّهُ إِلَيْكَ, فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا<

ترجمہ Book - حدیث 473

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں گم شدہ چیزوں کی اعلان کی کراہت سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” جو کسی کو سنے کہ گمشدہ چیز کا مسجد میں اعلان کر رہا ہے تو اسے کہے : اللہ کرے تجھے یہ نہ ملے ۔ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں ۔ “
تشریح : مسجد کے باہر دروازے کے قریب اعلان کیا جاسکتا ہے۔ضالۃ گم شدہ جانور کو کہتے ہیں۔گمشدہ چیز کو ضائع کہتے ہیں۔اس کا بھی یہی حکم ہے۔ مساجد میں گم شدہ بچوں کا اعلان کرنے کی بابت اہل علم کے درمیان اختلا ف ہے۔بعض اس کے جواز اور بعض اس کے عدم جواز کے قائل ہیں۔انسانی حرمت اور انسانی ہمدردی کے پیش نظر اس مسئلہ میں بہر حال اعلام کرنے کے جواز کی گنجائش ہے۔گو اکثر علماء اس کی اجازت نہیں دیتے۔ مسجد کے باہر دروازے کے قریب اعلان کیا جاسکتا ہے۔ضالۃ گم شدہ جانور کو کہتے ہیں۔گمشدہ چیز کو ضائع کہتے ہیں۔اس کا بھی یہی حکم ہے۔ مساجد میں گم شدہ بچوں کا اعلان کرنے کی بابت اہل علم کے درمیان اختلا ف ہے۔بعض اس کے جواز اور بعض اس کے عدم جواز کے قائل ہیں۔انسانی حرمت اور انسانی ہمدردی کے پیش نظر اس مسئلہ میں بہر حال اعلام کرنے کے جواز کی گنجائش ہے۔گو اکثر علماء اس کی اجازت نہیں دیتے۔