Book - حدیث 4727

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْجَهْمِيَّةِ صحیح - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ- مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ-, إِنَّ مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةُ سَبْعِ مِائَةِ عَامٍ<.

ترجمہ Book - حدیث 4727

کتاب: سنتوں کا بیان باب: جہمیہ کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مجھے کہا گیا ہے کہ میں تمہیں حاملین عرش میں سے ایک فرشتہ کے متعلق بتاؤں ۔ بلاشبہ اس کے کانوں کی لو سے اس کے کندھے تک کا فاصلہ سات سو سال کے سفر کے برابر ہے ۔ “
تشریح : جب اللہ عزوجل کی مخلوق میں سے ایک فرشتے کی بڑائی کا یہ حال ہے تواللہ عزوجل کی عظمت وکبریائی اوربڑائی کا کیا ٹھکا نا ہو گا ۔ جو بلا شبہ ہمارے لئے ناقابل تصور ہے اور وہ بے مثل وبے مثال ہے ۔ جب اللہ عزوجل کی مخلوق میں سے ایک فرشتے کی بڑائی کا یہ حال ہے تواللہ عزوجل کی عظمت وکبریائی اوربڑائی کا کیا ٹھکا نا ہو گا ۔ جو بلا شبہ ہمارے لئے ناقابل تصور ہے اور وہ بے مثل وبے مثال ہے ۔