Book - حدیث 4722

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْجَهْمِيَّةِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُتْبَةُ ابْنُ مُسْلِمٍ مَوْلَى بَنِي تَيْمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ... فَذَكَرَ نَحْوَهُ. قَالَ: >فَإِذَا قَالُوا ذَلِكَ, فَقُولُوا: {اللَّهُ أَحَدٌ. اللَّهُ الصَّمَدُ.لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ. وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ}[الأخلاص: 1-4], ثُمَّ لِيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ, ثَلَاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ مِنَ الشَّيْطَانِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4722

کتاب: سنتوں کا بیان باب: جہمیہ کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ، کہتے تھے ، اور مذکورہ بالا کی مانند بیان کیا ۔ کہا : ” جب وہ لوگ یہ کہیں تو تم کہو : اللہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے ۔ نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا اور کوئی نہیں جو اس کی برابری کر سکے ۔ پھر چاہیئے کہ بائیں جانب کچھ لعاب تھوکے اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے ۔ “