Book - حدیث 4714

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ, فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ، وَيُنَصِّرَانِهِ, كَمَا تَنَاتَجُ الْإِبِلُ مِنْ بَهِيمَةٍ جَمْعَاءَ, هَلْ تُحِسُّ مِنْ جَدْعَاءَ؟!<. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ وَهُوَ صَغِيرٌ؟ قَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<.a

ترجمہ Book - حدیث 4714

کتاب: سنتوں کا بیان باب: مشرکوں کی اولاد کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے ( دین حق ، اسلام اور توحید کا حامل ہوتا ہے ) پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی اور عیسائی بنا دیتے ہیں ، جیسے اونٹ کا بچہ صحیح سالم جنم لیتا ہے ، کیا تم کسی کو کان کٹا پاتے ہو ؟ “ لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس کے متعلق فرمائیں جو چھوٹی عمر میں فوت ہو جاتا ہے ؟ فرمایا ” اللہ کو بہتر علم ہے جو وہ عمل کرتے ۔“
تشریح : بچہ بنیادی طور ہر دین فطرت یعنی اگر و ہ والدین ،اساتذہ اور ماحول سے متاثر نہ ہو تو دین حق ہی پر پروان چڑھے ، مگر برے ماحول اور غلط تربیت کے زیر اثر وہ دین حق سے دور ہو جاتا ہے ۔ بچہ بنیادی طور ہر دین فطرت یعنی اگر و ہ والدین ،اساتذہ اور ماحول سے متاثر نہ ہو تو دین حق ہی پر پروان چڑھے ، مگر برے ماحول اور غلط تربیت کے زیر اثر وہ دین حق سے دور ہو جاتا ہے ۔