Book - حدیث 4711
كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ؟ فَقَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<.
ترجمہ Book - حدیث 4711
کتاب: سنتوں کا بیان باب: مشرکوں کی اولاد کا بیان سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ سے مشرکین کی اولاد کے متعلق پوچھا گیا ( جو بچپن میں فوت ہو جاتے ہیں ) تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اللہ کو خوب علم ہے کہ وہ ( بڑے ہو کر ) کیا عمل کرنے والے تھے ۔“