Book - حدیث 4707

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْقَدَرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >أَبْصَرَ الْخَضِرُ غُلَامًا يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ، فَتَنَاوَلَ رَأْسَهُ فَقَلَعَهُ! فَقَالَ مُوسَى: {أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً...}[الكهف: 74]< الْآيَةَ.

ترجمہ Book - حدیث 4707

کتاب: سنتوں کا بیان باب: تقدیر کا بیان سیدنا ابی بن کعب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” سیدنا خضر علیہ السلام نے لڑکے کو دیکھا جو دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ۔ تو انہوں نے اس کا سر پکڑ کر مروڑ دیا ۔ تو موسیٰ علیہ السلام بولے ” آپ نے ایک پاک جان کو قتل کر ڈالا ہے ۔ “
تشریح : 1 : حضرت موسی ؑاپنی شریعت کے پابند تھے ،بظاہر ایک برائی کو دیکھ کر اس کی مخالفت کرناان کا فرض تھا ،مگر معاملہ درحقیقت اور تھا جس سے وہ آگاہ نہ تھے ، حضرت خضر آگاہ تھے ۔ 2 :اللہ ہی کے پاس ہر غیب کا علم ہے اس کی مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی غیب کا علم نہیں ہے،خواہ کوئی رسول اور نبی ہو یا صالح بزرگ اور ولی ،سوائے اس کے جس پر اللہ نے اپنے انبیاء ورسل کو مطلع کردیا ۔ قرآن مقدس کا یہ مقام اس بات کی مکمل صراحت کررہا ہے کہ اللہ تعالی نے خضر ؑکو ایک بات کی خبر دے دی تو وہ ان کومعلوم ہو گئی اور حضرت موسی ؑجیسے جلیل القدر پیغمبر ،نبوت ورسالت کے ساتھ ساتھ کلیم اللہ جیسے اونچے مقام کے حامل انسان کو اس کی خبر نہیں دی تو انہیں اس کا کچھ بھی علم نہ سکا 1 : حضرت موسی ؑاپنی شریعت کے پابند تھے ،بظاہر ایک برائی کو دیکھ کر اس کی مخالفت کرناان کا فرض تھا ،مگر معاملہ درحقیقت اور تھا جس سے وہ آگاہ نہ تھے ، حضرت خضر آگاہ تھے ۔ 2 :اللہ ہی کے پاس ہر غیب کا علم ہے اس کی مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی غیب کا علم نہیں ہے،خواہ کوئی رسول اور نبی ہو یا صالح بزرگ اور ولی ،سوائے اس کے جس پر اللہ نے اپنے انبیاء ورسل کو مطلع کردیا ۔ قرآن مقدس کا یہ مقام اس بات کی مکمل صراحت کررہا ہے کہ اللہ تعالی نے خضر ؑکو ایک بات کی خبر دے دی تو وہ ان کومعلوم ہو گئی اور حضرت موسی ؑجیسے جلیل القدر پیغمبر ،نبوت ورسالت کے ساتھ ساتھ کلیم اللہ جیسے اونچے مقام کے حامل انسان کو اس کی خبر نہیں دی تو انہیں اس کا کچھ بھی علم نہ سکا